حافظ آباد:قائد اعظم ، قومی پرچم اور ثقافتی ماڈلز کی لائٹنگ سے تیاری
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت شہر کے اہم چوک، چوراہوں ، عوامی مقامات اور سڑکوں کی بیوٹی فکیشن ، لائٹنگ اور دیدہ زیب ماڈلز تیار کیے گئے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے سرکٹ ہاؤس ،جناح چوک، بائی پاس ، گوجرانوالہ روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا جہاں ا نہوں نے دیدہ زیب لائٹنگ سے تیار کر دہ قائد اعظم محمد علی جناح ،قومی پرچم ،پنجاب کے روایتی ، ثقافتی ماڈلز کی تیاری اورمختلف مقامات پر کی جانے والی لائٹنگ کا جائزہ لیا۔