سیالکوٹ :مختلف علاقوں میں 11ریڑھی بازار قائم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں 11 ریڑھی بازار قائم کر د ئیے گئے ہیں ۔
یہ بات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے سبلائم فلائی اوور اور گوہد پور میں قائم ریڑھی بازاروں کی انسپکشن کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ریڑھی بازاروں میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں، باقاعدہ سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس نصب کر کے رات کے وقت بھی شہریوں کو محفوظ اور سہل خریداری کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔چیف آفیسر نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ریڑھی بازاروں کو منظم انداز میں مخصوص مقامات پر قائم کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں اور بازاروں میں بے ہنگم تجاوزات کا خاتمہ ہو اور شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔