گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کانپور کی سیلاب سے متاثرہ دیوار تعمیر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے فلاحی تنظیموں اور کمیونٹی کی شراکت سے دن رات کوشاں ہے ۔
انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کانپور کی سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث منہدم ہونے والی بیرونی دیوار کی دوبارہ تعمیر کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کے رہنما ریاض الدین شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کانپور فرحت عباس، ہیلپنگ ہینڈز کی فاؤنڈرز مائرہ اور ماہ نور سمیت اساتذہ اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔