پنجاب بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، 3 کروڑ روپے برآمد
پھالیہ (نامہ نگار )بینک آف پنجاب کے ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین،93ہزار یورو سمیت خود ساختہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔
بینک آف پنجاب کا ملازم ارقم طارق بینک سے تقریباً 3 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کر انے کیلئے روانہ ہوا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد روپوش ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم کی فیملی کی جانب سے 15 پر رقم سمیت اغوا کی اطلاع دی گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرحیم شیرازی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے احمد جمال، ایس ایچ او تھانہ پھالیہ کو خصوصی ٹاسک سونپا۔ ایس ایچ او احمد جمال نے ٹیم سب انسپکٹر عدنان احمد، ارسلان صفدر، فیض رانجھا، محمد حفیظ اور معظم ورک کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی خطوط اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود ساختہ اغوا کی اس واردات کو کامیابی سے ٹریس آؤٹ کیا،پولیس ٹیم نے ملزم کو صادق آباد سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بینک سے چرائی گئی رقم 3 کروڑ روپے برآمد کر لی۔