پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنوں کا صوبائی قیادت کیخلاف احتجاج
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما ارشاد اللہ سندھو نے کہا ہے کہ۔۔۔
جیالے پیپلزپارٹی کے محافظ ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،پیپلزپارٹی کو سنٹرل پنجاب میں سازش کے تحت پری پلان کمزور کیا گیا، راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضیٰ کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے ،دونوں کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ گجرات ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مندی بہا ئوالدین ضلع کی متنازع اور غیر فعال شخصیت آصف بشیر بھاگٹ کو دوبارہ پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر بنانا اور ضلع وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے غیر فعال شخص اعجاز سماں کو پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کا صدر بنانا پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن و ضلع کے کارکنوں کی حق تلفی اور ان کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے با ئو ایوب مہر ،طارق محمود مغل ، مالک ورک ایڈووکیٹ، علی اصغر ورک ،مشتاق احمد چیمہ ،یونس قیصر کھوکھر ،عبدالجبار ڈھلوں و دیگر نے بھی خطاب کیا اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سنٹرل پنجاب کی تمام ڈمی اور غیر فعال تنظیمیں توڑ کر نئی تنظیمیں بنائی جائیں۔