گجرات:سیشن کورٹ میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدمات

گجرات:سیشن کورٹ میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے اقدمات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )سیشن کورٹ میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا ،

سینئر سول جج صابر حسین نے احاطہ سیشن کورٹ میں حالیہ مون سون کے باعث ہونے والی تباہی اور آئے روز درپیش سیوریج و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے سیشن کورٹ کے ڈرینج سسٹم، سیوریج لائنوں اور مین ہولز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنوں کی مرمت اور بحالی کے کاموں میں محکمہ بلڈنگ کو واسا کی ٹیمیں مکمل معاونت فراہم کریں گی جبکہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور مین ہول کورز کی فوری تنصیب کیلئے ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،ایم ڈی واسا نے اس موقع پر کہا کہ سیشن کورٹ جیسے اہم سرکاری ادارے میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان مسائل کے فوری اور دیرپا حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں