د کانداروں اورشہریوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس تقسیم

 د کانداروں اورشہریوں میں صفائی کے  حوالے سے آگاہی پمفلٹس تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے واک کی قیادت کی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید ، سی او ایم سی اکرام اﷲ سندھو، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران رضوان احمد، منصورعباس ، فرحان اشرف سمیت شہریوں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز اورملازمین واک میں شریک تھے ۔ایم سی آفس سے شروع ہونے والی صفائی مہم آگاہی واک کچہری بازار سے ہوتے ہوئے ونیکے چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ آگاہی واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسر وں نے د کانداروں اورشہریوں میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں