قرآنی تعلیمات سے معاشرتی برائیاں ختم ہو سکتی ہیں :الشیخ جعفر

قرآنی تعلیمات سے معاشرتی برائیاں ختم ہو سکتی ہیں :الشیخ جعفر

جب مسلمان اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہونا چاہے تو قرآن مجید کی تلاوت کرے

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ہر شے کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کی بہار رمضان المبارک ہے ، یہ دلوں کو تازگی اور روح کو روشنی عطا کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نجف اشرف سے مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے پاکستان میں وکیل الشیخ جعفر علی یعسوبی نے امام بارگاہ سادات علی پورچٹھہ میں دروسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان چاہے کہ وہ اپنے رب سے ہمکلام ہو تو نماز ادا کرے اور جب چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے کلام کرے تو قرآن مجید کی تلاوت کرے ۔ قرآن مجید صرف ایک کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطئہ حیات اور انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ الشیخ جعفر علی یعسوبی نے مزید کہا کہ ہر مومن کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ قرآن مجید گویا اسی کی ہدایت کیلئے نازل ہوا ہے ۔ اگر انسان قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے لگے تو معاشرے سے بہت سی برائیاں خود بخود ختم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن کو سمجھنے ، اس پر غور و فکر کرنے اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں تاکہ معاشرہ امن، اخوت اور اخلاقی اقدار کا گہوارہ بن سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں