ملکہ اور نواح میں رمضان المبارک کے دوران پھل فروشوں کی چاندی
گلیانہ (نامہ نگار ) ملکہ اور گردونواح میں رمضان المبارک کے دوران فروٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی۔فروٹ کے۔۔۔
ریٹس عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئے ۔ ملکہ ،گلیانہ اورگردونواح میں رمضان المبارک کے دنوں میں سیب 600،کیلا 400 روپے درجن، مالٹا 300 سے 400 جبکہ اسٹرابری 1000 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے فوری طور پر عمل درآمد کر کے گرانفروشی کرنے والے د کانداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔