راہوالی :ڈاکوئوں نے 2افراد سے رقم اور فون چھین لئے
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈاکو دو قریبی عزیزوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور80ہزار روپے کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔
محلہ دارالسلام کا رہائشی حامد ناصر اپنے پھوپھا اسلم وڑائچ کے ہمراہ ضروری کام کے سلسلے میں بدوکی گوسائیاں جارہا تھا کہ نالے کے قریب عقب سے آنے والے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا حامد ناصر چیمہ سے موبائل فون مالیت80ہزار روپے اور 10 ہزار روپے جبکہ پھوپھا سے 145000ہزار روپے چھین لیے اور جی ٹی روڈ کی جانب فرار ہو گئے ۔