گرین بیلٹس کی فوری صفائی، شجرکاری ،تزئین و آرائش تیز کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جناح سٹیڈیم، جی ٹی روڈ اور گوندلانوالہ چوک سے ملحقہ گرین بیلٹس اور۔۔۔
سروس روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سٹیڈیم کے اطراف، جی ٹی روڈ اور گوندلانوالہ چوک کے گرد واقع گرین بیلٹس کی صفائی، گھاس کی کٹائی، پودوں کی بحالی اور سروس روڈ کی مجموعی حالت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ گرین بیلٹس کی فوری صفائی کو یقینی بنایا جائے اور شجرکاری و تزئین و آرائش کے کام کو تیز کیا جائے ۔