گجرات:شہری آ بادی کو بارشی پانی سے بچانے کیلئے سرنگ بنانے کا فیصلہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )واسا گجرات و ضلعی انتظامیہ مون سون سے قبل متحرک،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد وقاص کا لوراں کا دورہ۔۔۔
شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلئے لوراں کے قریب کلورٹ (زمین دوز نہر)کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا ، لوراں یونیورسٹی آف گجرات روڈ پر بارشی پانی کے بہاؤ کو شہری آبادی میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے 6 فٹ چوڑائی پر محیط زمین دوز نہر تعمیر کی جائیگی ۔