رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح، کمشنر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔
انہوں نے نڑوالا روڈ پر قائم ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور سیب، کیلا، امرود، خربوزہ سمیت دیگر پھلوں کے معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ ماڈل ریڑھی بازار میں 40 سے زائد دکانوں کے کیبن قائم ہیں جہاں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ مناسب داموں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔