ڈی آئی جی کا مساجد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
امن و امان کی بحالی ترجیح، خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عثمان طارق
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے ہمراہ نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی، ڈی آئی جی نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔