خسرہ سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت، افسر ذاتی حیثیت میں طلب

خسرہ سے ہلاکتوں کے کیس کی  سماعت، افسر ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے خسرہ سے ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے افسروں کو عید کے بعد ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آگاہ کیاجائے دنیا میں کتنے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز کی موجودگی لازمی ہے ،اگر کمی کا سامناہے تو معاملہ حکومت کے سامنے رکھاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں