1300 گندے انڈے 208 لٹر ناقص آئل تلف

1300 گندے انڈے  208 لٹر ناقص آئل تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ، کھوکھر ٹاؤن اور چائنہ سکیم میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 جس میں قوانین کی خلاف ورزی پر پکوڑیاں یونٹ، بیکری آؤٹ لیٹ اور پروڈکشن یونٹ بند کردیے گئے جبکہ1300 گندے ایکسپائر انڈے ، 208 لٹر ناقص مضر صحت آئل تلف کردیا گیا ۔ بتایا گیا کہ گندے انڈوں سے مختلف بیکری اشیا اور کیکس تیار کرنے پر بیکری اور پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا، ناقص آئل میں پکوڑیاں تیار کرنے پر پکوڑیاں یونٹ بند کیا گیا، ناقص اشیا کی تیاری اور فروخت میں ملوث یونٹس بند کر دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں