سپیکر سے پرتگالی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سپیکر سے پرتگالی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان میں گزرا سفارتی دور زندگی کا یادگار اور نمایاں ترین،مہمانی نوازی کا شکریہ ،سفیر

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پِنہیرو دا سلوا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرتگال کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران گزارا گیا عرصہ اُن کی زندگی کا ایک یادگار اور نمایاں ترین دور رہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو نہایت مہمان نواز، باصلاحیت اور باوقار قرار دیا۔سپیکر نے پرتگال کے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہو ں نے پرتگال کے سفیر کو انکی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی پاکستان اور پرتگال کے مابین قریبی تعاون کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں