صرف 2سرکاری مذبحہ خانے فعال، جانور نجی سلاٹر ہائوسز پر ذبح

صرف 2سرکاری مذبحہ خانے فعال، جانور نجی سلاٹر ہائوسز پر ذبح

کولڈ چین کی بہتری اور سلاٹر ہاؤسز پر صوبہ پنجاب کی سطح پر کمیٹی فعال ،گوشت کی برآمدات سے 2 ارب ڈالر بڑھنے کی توقع

لاہور (عمران اکبر)کولڈ چین کی بہتری، ریگولیٹری اصلاحات اور سلاٹر ہاؤسز پر صوبہ پنجاب کی سطح پر کمیٹی فعال کر دی گئی۔گوشت کی برآمدات سے 2 ارب ڈالر بڑھنے کی توقع ،شہر میں مذبح خانوں کی حالت زار ہے ، لاہور جیسے شہر میں صرف 2 سرکاری مذبح خانے فعال ۔ زیادہ تر جانور نجی سلاٹر ہاؤسز پر ذبح ہورہے ، اعدادوشمار کے مطابق ملک بیف مٹن میں سالانہ تقریباً 6 ارب کلوگرام گوشت کی مارکیٹ بن گیا ہے ۔ 23 کروڑ مویشی اور 2 ارب 20 کروڑ سے زائد پولٹری پرندے موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مویشی و پولٹری کا شعبہ زرعی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈال رہا ہے ۔

لاکھوں افراد کا روزگار اسی سے وابستہ ہے ، 2025 میں اس کی سمت واضح طور پر ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طرف موڑ دی گئی،تازہ اعداد و شمار کے مطابق میٹ اینڈ میٹ پریپریشنز کی ماہانہ برآمدات 13.69 ارب روپے (تقریباً 49 ملین ڈالر) تک پہنچ چکی ہیں ،جو سال بہ سال 4.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں،مجموعی سالانہ برآمدات تقریباً 500 ملین ڈالر کے قریب ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین کی منڈی میں بوائلڈ اور ہیٹ ٹریٹڈ بیف کی برآمدات میں 177 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔2025 میں یہ 14.52 ملین ڈالر (2.38 ملین کلوگرام) تک پہنچ گئیں۔انڈونیشیا نے 2025 میں پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن واٹر بفلو میٹ درآمد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،جس سے نئی ایشیائی منڈیوں میں رسائی مضبوط ہو رہی ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں