2 بجلی چور پکڑے گئے
کامونکے (نامہ نگار) ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے دو افراد گرفت میں آ گئے۔
واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او عبدالرحیم کی درخواست پر موضع شادی خاں کے آصف اور شادی متہ کے محمد خاں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔