ظفروال : ڈمپر کی ٹکر نامعلوم بزرگ خاتون جاں بحق

ظفروال : ڈمپر کی ٹکر   نامعلوم بزرگ خاتون جاں بحق

ظفروال (نمائندہ دنیا)ظفروال میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے سڑک عبور کرتی نامعلوم بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ظفروال شکرگڑھ روڈ چراغ شاہ بائی پاس پر بزرگ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر نے بری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ریسکیوٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں