سمبڑیال:سپورٹس فیملی پارک میں ہلڑ بازی سے روکنے پرہوائی فائرنگ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سپورٹس فیملی پارک میں گالی گلوچ اورہلڑ بازی سے منع کرنے پر ملزمان کی ہوائی فائرنگ، 7نامزد 25نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ واٹر ورکس الیوالی محمد پورہ نزد گورنمنٹ مسلم عوامی ہائی سکول کے قریب واقع سپورٹس فیملی پارک میں افطار کے بعد قیس اشرف اپنے بیٹے علی خضر کے ساتھ سیر کررہا تھا کہ پارک میں موجود نوجوان ہلڑ بازی اوراونچی آواز میں گالی گلوچ کررہے تھے کہ شہری نے منع کیا جس پر نوجوان طیش میں آکر اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ کرنے لگے پارک میں موجود خواتین ،بچوں اورلڑکوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں اورباپ بیٹا کو زدوکوب کرنے سمیت تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔