ڈسکہ :گھریلو جھگڑا ، اہلیہ نے خاوند کو گلا دباکر مار ڈالا

ڈسکہ :گھریلو جھگڑا ، اہلیہ نے خاوند کو گلا دباکر مار ڈالا

ساتھیوں سے ملکر علی شمشیر کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )بیوی نے ساتھیوں کیساتھ ملکر خاوند کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ گاگا ڈسکہ کی ممتاز بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا علی شمشیر اپنی بیوی فرزانہ بی بی کے ہمراہ کرایے کے مکان میں رہتاتھا، گزشتہ روز اسکے بیٹے کا بیوی کیساتھ جھگڑا پیسوں کے تنازع پر شروع ہوا وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ لڑائی کا سن کر ان کے گھرپہنچی تو اسکی بہو فرزانہ بی بی نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ علی شمشیر کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور اس کے بیٹے کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی پولیس نے مقتول کی والدہ کومدعی بناکر ملزمہ فرزانہ بی بی او ر دو نامعلوم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں