کامونکے :مخالفین کا کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے حملہ ‘ 3افراد زخمی

 کامونکے :مخالفین کا کلہاڑیوں  اورڈنڈوں سے حملہ ‘ 3افراد زخمی

کامونکے (نامہ نگار) پرانی رنجش پر مسلح افراد کا حملہ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے تین افراد لہولہان۔

موضع ڈھولن میں محمد اکرم اور عمر کے مابین چلنے والی دشمنی نے شدت اختیار کرلی، واہنڈو پولیس نے عمر، عدیل، شبیر، یوسف، نکا، بھالو اور اسد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں