گجرات:فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بھاری جرمانے ، مضر صحت خوراک تلف

گجرات:فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں بھاری جرمانے ، مضر صحت خوراک تلف

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 220 انسپکشنز، بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات رضوان سعید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 220انسپکشنز کیں۔کارروائیوں کے دوران 70فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 13مقامات پر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 88ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں 3 نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے ۔چھاپوں کے دوران 13.5 کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں