غیر معیاری اشیا کی فروخت ،شہری بیماریوں میں مبتلا

 غیر معیاری اشیا کی فروخت ،شہری بیماریوں میں مبتلا

فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ مضر صحت اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی میں ناکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک میں جگہ جگہ کھانے پینے کی غیر معیاری اور چکنائی والی اشیا کی فروخت سے شہری گلا ،معدہ ،جگر ،گیسٹرو جیسے مہلک امراض میں مبتلاہونے لگے اور سول ہسپتال سمیت دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں گلے ، معدہ اور گیسٹرو کے مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہونے لگی ،فوڈ اتھارٹی ،محکمہ صحت اور انتظامیہ مضر صحت اشیا کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہیں۔ گوجرانوالہ کے بیشتر گلی محلوں میں قائم ہزاروں مقامات پر عارضی سٹالز ،دکانوں اور ریڑھیوں پر فروٹ چاٹ،کریم بھلے ،سموسے ،چکوری ،پکوڑے اوردیگر چکنائی والی اشیا فروخت ہونے لگیں جبکہ مضرصحت اور ملاوٹ شدہ مشروبات کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے سحری وافطاری کے اوقات مضر صحت اشیا کھانے پینے سے شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی۔ گلا ،معدہ ،جگر ،گیسٹرو جیسی مہلک امراض سے متاثر ہوکر بیمار ہونے لگی ڈاکٹروں نے بھی روزہ داروں کو بازاری اشیا کی فروخت سے پرہیز کرنے کی تلقین کررکھی ہے مگر مضر صحت اور چکنائی والی اشیاء کی فروخت عام سے شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں