حافظ آباد:شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈی سی کی کھلی کچہری

حافظ آباد:شہریوں کے ریونیو مسائل  کے حل کیلئے ڈی سی کی کھلی کچہری

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری، ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد آصف، تحصیلدار ندیم مسعود برتھ سمیت دیگر ریونیو افسر بھی موقع پر موجو د تھے۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخواستیں پیش کیں جن کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں