مضر صحت گھی اور کو کنگ آئل میں تیار اشیا کی فروخت

 مضر صحت گھی اور کو کنگ  آئل میں تیار اشیا کی فروخت

تتلے عالی(نامہ نگار )مقدس ایام میں سیکڑوں مقامات پر سموسہ،پکوڑا وغیرہ کی دکانوں، ریڑھیوں پرغیر معیاری گھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس ایام شروع ہوتے ہی تتلے عالی ا ور اس کے نواحی دیہاتی علاقہ جات میں سیکڑوں مقامات پر سموسہ ،پکوڑے ،جلیبی،کچوری ودیگر اشیا کی عارضی دکانیں وریڑھیاں سج گئی ہیں جہاں پر پکوڑے ،سموسہ بنانے کیلئے غیر معیاری آئل اور گھی کا استعمال سر عام کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں