سمبڑیال:شہریوں نے زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ مسترد کر دیا

سمبڑیال:شہریوں نے زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ مسترد کر دیا

شہریوں کا سیوریج ،ڈرینج کی مناسب صفائی ، نالے سے تجاوزات ختم کر نے کا مطالبہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال میں واٹر ٹینک بنانے کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کو عوامی سماجی حلقوں نے قومی خزانہ کے نقصان کے مترادف قراردے دیا۔ گزشتہ دنوں وزیربلدیات نے تحصیل سمبڑیال میں سیلابی اوربارشی پانی کی روک تھام کے حوالے سے تقریباً ساڑھے چھ ارب روپے مالیتی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا تھا جس کو سمبڑیال کے عوامی سماجی حلقوں سمیت شہریوں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے قومی خزانہ کا ضیاع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بڑے واٹر ٹینک بنانے کے بجائے سمبڑیال کی سیوریج ،ڈرینج کی مناسب صفائی کو یقینی بنانے سمیت سمبڑیال شہر میں موجود نالے پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائیں تاکہ سمبڑیال شہر میں پانی اورسیوریج کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ گورنمنٹ رورل ڈسپنسری جو برلب جی ٹی روڈ واقع ہے اس میں واٹر ٹینک کے بجائے ہسپتال اورسمبڑیال تحصیل کے ملحقہ علاقوں جہاں پر حالیہ سیلاب کی تباہی سے سڑکیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں اس خطیر رقم سے سیلابی علاقوں کی بحالی بھی یقینی بنائیں تاکہ اہلیان سمبڑیال کو کچھ ریلیف مل سکے وگرنہ اس منصوبہ سے عوام کو ذرہ برابر فائدہ نہیں ہوگا بلکہ منصوبہ سازوں کو اس طرح کے منصوبوں سے کافی مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں