گجرات :اسسٹنٹ کمشنر کی فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی کی نگرانی
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے فروٹ و سبزی منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ کر کے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔
انہوں نے بولی کے طریقہ کار، طلب و رسد کی صورتحال اور قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ نیلامی کا عمل شفاف رکھا جائے تاکہ صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔ اور ناجائز منافع خوری یا قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔