گوجرانوالہ جمخانہ کو جدید طرز پر استوار کیا جائیگا :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ جمخانہ کو جدید طرز  پر استوار کیا جائیگا :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)جمخانہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جمخانہ سے متعلق انتظامی، مالی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور اراکین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جمخانہ میں شفافیت، بہتر انتظامی امور اور اراکین کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوجرانوالہ جمخانہ کو ایک منظم، فعال اور جدید طرز پر استوار ادارہ بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں