ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی تفریق کو ختم کیا جائے :احسان گورائیہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ پچاس سال سے قبل ملنے والی پنشن، گریجوایٹی، لیو انکیشمنٹ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین سے چھین لینا بہت بڑا ظلم اور نا انصافی ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چھینی گئی مراعات کو واپس کیا جائے جو کئی سالوں سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مل رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں کا اضافہ کر کے اساتذہ کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی تفریق کو ختم کیا جائے ۔