اسرائیلی ، امریکی جارحیت سے امت مسلمہ کے دل زخمی:علما

اسرائیلی ، امریکی جارحیت سے امت مسلمہ کے دل زخمی:علما

مسلم حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی چھوڑیں ایران کے بعد ان کی بھی باری آسکتی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہونیوالی اسرائیلی اور امریکی جارحیت سے امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں،امریکہ اور اسرائیل کے حملے ایران کی خود مختاری پر کاری ضرب اور کھلی غنڈہ گردی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مسلم حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی چھوڑیں ایران کے بعد ان کی بھی باری آسکتی ہے ،قرآن پاک نے جن کو مسلمانوں کا کھلا دشمن قرار دیا کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے ،امریکہ اور اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دنیا کھنڈرات میں تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اشتعال انگیز کارروائیوں اور ہنگاموں کے متحمل نہیں ہو سکتے ،پرامن احتجاج کو شدت میں بدلا تو دشمن کو فائدہ ہوگا،احتجاج کو پرامن رکھیں قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے ،پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں