گوجرانوالہ: سکول ٹیچر انٹرنیز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

گوجرانوالہ: سکول ٹیچر انٹرنیز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

انتظامیہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی ای او ڈی ای اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے سکول ٹیچر انٹرنیز میں تقرری کے آرڈرزتقسیم کئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نجیب میموریل، گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام سکول ٹیچر انٹرنیز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،ضلعی انتظامیہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ای اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے خطاب میں کہا کہ سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا گیا ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 180 سکول ٹیچر انٹرنیز کو تقرری کے آرڈرز جاری کیے گئے جن میں سے 156 اساتذہ نے اپنے اپنے سکولوں میں باقاعدہ طور پر جوائن کر لیا ہے جبکہ باقی امیدواروں کی جوائننگ کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں