گجرات:ڈپٹی کمشنر کاعزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعود افضل بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ٹیسٹس اور مشینری کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں جنرل سٹور کا معائنہ کیا جہاں ریکارڈ کو آن لائن نظام پر منتقل کیے جانے کے عمل کو چیک کیا گیا اور دستی ریکارڈ کے ساتھ آن لائن اندراجات کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز و پروفیشنلز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔