افغان حکومت کو دوست اور دشمن کی پہچان بھول چکی:نواز چوہان

افغان حکومت کو دوست اور دشمن  کی پہچان بھول چکی:نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خوارج کیخلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق پاکستان کی سالمیت کا ضامن ہے۔

افغان حکومت بھارتی پراکسیز بن چکی، پاک افواج اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ آور ہونیوالوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر جہنم واصل کر رہی ہے ، افغان حکومت کو دوست اور دشمن کی پہچان بھول چکی، بھارت اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ افغانیوں کے ذریعے حملے کروا کر لینا چاہ رہا ہے جس میں وہ ماضی کی طرح ناکام ہی ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں