لدھیوالہ وڑائچ:درخت پر اٹکی پتنگ اتارتے لڑکا گر گیا ، حالت تشویشناک
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )پپناکھہ پارک میں درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے 12 سالہ لڑکا گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ ۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ پپناکھہ کا رہائشی فیضان پارک میں لگے درخت پر اٹکی پتنگ اتارنے کے لئے چڑھا اور پاؤں پھسلنے سے زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔