کامونکے :ایل پی جی لیکج کے باعث کارخانے میں آتشزدگی
کامونکے (نامہ نگار )ایل پی جی لیکج کے باعث پاپڑ بنانے والے کارخانہ میں آگ بھڑک اُٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ پُرانی آبادی کے میاں چاند نے جی ٹی روڈ بھولا پیر کے قریب پاپڑوں کا کارخانہ بنا رکھا ہے ۔ ۔۔۔
گزشتہ دوپہر وہ نماز کیلئے مسجد گیا اور اُس کی غیر موجودگی میں ساتھ ملحقہ دکاندار نے چائے بنانے کیلئے ایل پی جی سلنڈر جلایا اور آگ جلائے بغیر لوگوں سے باتوں میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران کسی شخص نے سگریٹ سلگانے کی غرض سے ماچس جلائی تو دھماکہ ہوگیا اور قریب پڑے میاں چاند کے پلاسٹک شاپروں کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانہ کو لپیٹ میں لے لیا۔ لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔