کامونکے :مختلف واقعات میں2 خواتین نے زہر کھا لیا ،حالت تشویشناک

کامونکے :مختلف واقعات میں2  خواتین نے زہر کھا لیا ،حالت تشویشناک

کامونکے (نامہ نگار )زہر کھانے کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ۔۔۔

پہلا واقعہ محلہ کوٹ رفیق میں پیش آیا جہاں گلناز زوجہ انس کا خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ دل برداشتہ ہوکر اس نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا جس سے حالت غیر ہوگئی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسرا واقعہ واہنڈو میں پیش آیا جہاں اقرا بی بی نے گھریلو جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکے منتقل کردیا گیا۔ دونوں واقعات کی وجوہات گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں