لدھیوالہ :والدہ سے ملکر اہلیہ کے استری سے بازو جلا دئیے
گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش ہمسایوں نے شور سن کر بچا لیا، مقدمہ درج
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )مدوخلیل میں گھریلو جھگڑے پر بہو پر تشدد گرم استری سے دونوں بازوجلا د ئیے ،گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش ہمسایوں نے شور سن کر بچا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مدوخلیل کے رہائشی ارسلان کا بیوی ایشا سے جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے اپنی ماں ساجدہ کے ساتھ مل کر ایشا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور استری سے اسکے دونوں بازو جلا دیئے اور گلا دبا کر جان لینے کی کوشش بھی کی، ہمسایوں نے شور سن پر خاتون کو سسرالیوں سے بچایا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، لدھیوالہ پولیس نے زخمی خاتون کی درخواست پر اسکے خاوند ارسلان اور ساس ساجدہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔