فیروزوالہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز

فیروزوالہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب نے منصوبے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کر دئیے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)فیروزوالہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے معاملہ محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب کے ساتھ اٹھایا گیا جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، اسفالٹ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف نے منصوبے کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے ۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ طویل عرصہ سے تاخیر کا شکار تھا، تاہم اب عملی پیش رفت شروع ہو چکی ہے اور جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس ضمن میں تعمیراتی مقام کا دورہ کیا، دوری کے موقع پر انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑک کی تکمیل سے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اور انہیں بہتر، محفوظ اور سہل آمد و رفت کی سہولت میسر آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں