فروری میں ٹریفک حادثات کے دوران 36افراد جاں بحق
گوجرانوالہ میں آتشزدگی کے 72، کرائم کیسز 180، ڈوبنے کے 4واقعات رپورٹ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ماہِ فروری کے دوران ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 41 ہزار 939 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8 ہزار 46 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسی کالز میں 2 ہزار 44 روڈ ٹریفک حادثات، 5 ہزار 52 میڈیکل ایمرجنسیز، 72 آتشزدگی کے واقعات، 180 کرائم کیسز، 4 ڈوبنے کے واقعات جبکہ 694 متفرق نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 ہزار 118 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 3 ہزار 628 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 36 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ، تمام ایمرجنسیز پر ریسکیو سروسز کا اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔مزید بتایا گیا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 507 مریضوں کو منتقل کیا گیا جبکہ ماہِ فروری کے دوران موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 4 ہزار 304 ایمرجنسی کالز پر فوری اور مؤثر رسپانس کیا۔