ایران میں سکول پر بمباری نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا:ارشد مہند

ایران میں سکول پر بمباری نے  انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا:ارشد مہند

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ارشد مہند ایڈووکیٹ نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر ۔۔۔

شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے دعوے اس وقت کھوکھلے محسوس ہوتے ہیں جب ایران میں نہتے شہریوں پربمباری کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ خصوصاً ایک واقعے میں سکول کی 150 بچیوں کی بمباری کے دوران شہادت کی خبر نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور عالمی برادری کو طاقت کی سیاست سے بالاتر ہو کر انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں