گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ تجدید کیلئے 31مارچ ڈیڈ لائن

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ تجدید کیلئے 31مارچ ڈیڈ لائن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور ۔۔۔

نائب صدر فیصل ستار مغل نے مشترکہ بیان میں کاروباری برادری اور چیمبر کے تمام ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ سال 27-2026 کیلئے ممبرشپ کی تجدید کا عمل جاری ہے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے قوانین کے مطابق 31 مارچ 2026 رینیول کی آخری تاریخ ہے ، لہذا تمام ممبران مقررہ وقت کے اندر اپنے ضروری ڈاکومینٹس جمع کروا کر ممبرشپ برقرار رکھیں کیونکہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد تجدید نہ کرانے والے ممبران کی رکنیت غیر فعال تصور کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں