ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 13 تحصیلوں میں انسداد کوڑا کرکٹ آگاہی مہم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب انسداد کوڑا کرکٹ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) کے زیرِاہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 13 تحصیلوں میں انسداد کوڑا کرکٹ آگاہی مہم بھر پور طریقہ سے جاری ہے ۔۔۔۔
گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم روزانہ کی بنیاد پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، بس و ویگن اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کو انسداد کوڑا کرکٹ بارے آگاہی دے رہی ہے ۔ اس ضمن میں گوجرانوالہ ڈویژن کے متعدد سکولوں میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے انسدادِ کوڑا کرکٹ کے حوالے سے سرگرمیوں میں شرکت کی۔اس کے علاوہ جی ڈبلیو ایم سی کمیونیکیشن ٹیموں نے آگاہی لیکچرز بھی د ئیے ۔