رمضان المبارک میں گرانفروشی پر 427افراد گرفتار ،332دکانیں سیل

رمضان المبارک میں گرانفروشی پر 427افراد گرفتار ،332دکانیں سیل

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم رمضان المبارک سے۔۔۔

 13رمضان تک 42 ہزار 729 سے زائد چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ گراں فروشی میں ملوث عناصر کو 1کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، 6 مقدمات درج کیے گئے، 332 گوداموں/دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 427 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 3 مارچ کو بھی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں انسپکشنز کیں جس کے نتیجے میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 3 دکانوں کو سیل اور 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں