سابق چیئرمین بلدیہ نے واٹر ٹینک منصوبہ مسترد کر دیا

 سابق چیئرمین بلدیہ نے واٹر ٹینک منصوبہ مسترد کر دیا

فنڈز ضائع کرنے کے بجائے ڈسپنسری کے اوپر ٹراما سنٹر بنایا جائے :امین قیصر

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ساڑھے 6ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ سے رورل ڈسپنسری میں پانی کے حوض بنا کر قومی خزانہ ضائع کرنے کی بجائے سمبڑیال کی اہم ترین جگہ رورل ڈسپنسری کے اوپر ٹراما سنٹر بنایا جائے جبکہ نیچے چھوٹی چھوٹی دکانیں جو تقریباً مذکورہ جگہ پر 200سے زائد بن سکتی ہیں تعمیر کر کے ریڑھیوں ،تھڑیوں ، چھابڑی والوں کو الاٹ کر کے میونسپل کمیٹی باضابطہ طورپر ان سے کرایہ وصول کر کے اپنے سورس آف انکم کو مزید بڑھاسکتی ہے ساڑھے 6ارب کے فنڈ کا بلاوجہ ڈسپنسری کی جگہ پر گڑھے کھود کر پانی کے ٹینک بنانا حکومتی خزانہ کا ضیاع اورشہریوں کے حقوق سے کھلواڑ ہوگا ۔ان خیالا ت کااظہار سابق چیئرمین بلدیہ وناظم یونین کونسل امین قیصر منہاس نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شہر کا سیوریج سسٹم بہت کمال کا ہے سمبڑیال کے دونوں اطراف میں بڑے نالے ہیں ، سیوریج نالیوں کا لیول 15 فٹ گہر اہے جس کے باعث ڈسپوزل نہیں لگانا پڑتا ،ایک بڑا نالہ دھانانوالی روڈ پر بہترین کام کررہا ہے جبکہ ایک تعمیر کردہ نالہ سبزی منڈی کے ساتھ ہے جو عدم صفائی کے باعث فلاپ ہوچکا ہے ،ترقیاتی پیکیج سے شہر میں اہم مقامات پر نالوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے جس سے شہریوں کو بارشی اورسیوریج نکاسی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں