قبولہ :ڈاکودکاندار سے اڑھائی لاکھ ، دوموبائل چھین کر فرار

قبولہ :ڈاکودکاندار سے اڑھائی لاکھ ، دوموبائل چھین کر فرار

کیش لوڈ کاکام کرنیوالے شہزاد کوٹ کے ابرار الحسن سے قبولہ بائی پاس پر واردات

پاکپتن،عارفوالا (نمائندہ دنیا،سٹی رپور ٹر ، خبرنگار،تحصیل رپورٹر)قبولہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے کیش لوڈ کا کام کرنے والے دکاندار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ۔شہزاد کوٹ داخلی چک مہندی خاں کا رہائشی ابرار الحسن لنگاہ نے قبولہ بائی پاس ستارہ پیٹرولیم کے قریب جاز کیش اور لوڈ وغیرہ کا کام کرتا ہے ابرار الحسن صبح دوکان پر آ رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ڈیرہ اشفاق کے قریب اس سے کیش والا بیگ چھین لیا، ڈاکو اڑھائی لاکھ روپے اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ قبولہ واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں