خاتون سے گینگ ریپ ،مقدمہ درج، ایک ملزم گر فتار

 خاتون سے گینگ ریپ ،مقدمہ درج، ایک ملزم گر فتار

(س )بیمار چوزے واپس کرنے آئی توملزموں نے دھوکے سے زیادتی کی

غازی آباد (نمائندہ خصوصی)بائی پاس کے قریب خاتون سے گینگ ریپ ،مقدمہ درج، ایک ملزم گر فتار ، عبد اﷲٹاؤن چیچہ وطنی کے رہائشی گل محمد کی بیٹی (س، ب ) نے گھر پر مرغیاں پال رکھی تھیں جو عبد اﷲ ٹاؤن کے قریب رمضان کے فارم سے چوزے لینے گئی تو ملزم نے بیمار چوزے دیدیئے جو واپس کرنے آئی تو رمضان اور دو نا معلوم ملزم اسے دھوکے سے کمرے میں لے گئے جہاں تینوں نے اسے باری بار ی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کے شور پر ریسکیو 15 پرکال کی گئی تو تھا نہ سٹی پولیس نے ایک ملزم رمضان کو گر فتار کر لیا اورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس مفرور ملزموں کی گرفتار ی کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں