تاجروں اور اور کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس آگاہی سیمینار
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)تاجروں اور کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس آگاہی سیمینارڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد کیا گیا، ان لینڈ ریونیو کے افسروں ، تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد تاجروں کو ٹیکس قوانین، سیلز ٹیکس ریٹرن کی بروقت جمع کروانے اور جدید ٹیکس نظام سے آگاہ کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں تاجر برادری اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے ۔ سیمینار میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو تحسین صادق تارڑ، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو میڈم جویریہ حیات، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو مجاہد شاہ اور انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ثاقب نذیر تارڑ نے شرکا کو ٹیکس نظام کی اہمیت اور اسکی عملی افادیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ امجد اور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈر سینئر نائب صدر شفقت حسین تارڑ، نائب صدر عبدالجبار رضا انصاری ودیگرتاجروں نے شرکت کی۔