گرلز سکول سے بارشی پانی نکالنے کیلئے تالاب بنانے کا فیصلہ
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )بارشی پانی مسئلہ کے حل کیلئے توقیر کائرہ شہید گرلز ہائی سکول میں موسم برسات سے قبل 125 فٹ کا تالاب بنانے کا فیصلہ،
اس تالاب میں بارش کا پانی جمع کیا جائے گا جسے بعد ازاں موٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں کے دوران سکول کی دیوار ٹوٹ گئی تھی جس سے تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچا ۔ انتظامیہ نے آئندہ بارشی پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کیلئے تالاب بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔